According to the Quran-e-Karim, all mankind are equal(تمام انسان برابر ہیں),& that Allah does not look to our race or color, but to our piety and righteous actions.[49:13]

Awam Encyclopedia

Encyclopedia about Castes & Tribes in Urdu and English, Castes and Tribes History, People, Customs, Culture and all abouts in Urdu and English.


مولانا میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی خطہ کوہسار سرکل بکوٹ کے پہلے اردو، فارسی اور عربی کے اعلی پائے کے شاعر، ایک عالم دین اور ماہر تعلیم تھے، ان کی شاعری اس لحاظ سے ابدی اور آفاقی ہے کہ وہ ایرانی شاعر حافظ کا رنگ، مولانا روم کا آہنگ، عمر خیام کی گیرائی و گہرائی اور سعدی شیرازی کی با معنی سادگی لیے ہوئے ہیں جبکہ ان کا ہر شعر موسیقیت کی لے میں بھی ڈوبا ہوا ہے، معانی اور مفاہیم زیادہ تر قرآن حکیم سے اخذ کردہ ہیں، اگر یہ کہا جائے کہ ان کی نظم کا ایک ایک شعر عشق رسول میں ڈوبا ہوا ہے تو بے جا نہ ہو گا،2005 کے زلزلہ میں اگرچہ ان کی کتاب سرقہ کرنے والوں کے ہاتھ لگ کر اس وقت موجود نہیں تاہم سرکل بکوٹ کی 1935 سے 1984تک کی اکثر قبروں کے کتبے آپ کی دعائیہ اور المیہ شاعری سے آراستہ ہیں، انہوں نے زیادہ تر نظمیں اسلامی تشخص، ملی درد اور جہاد کشمیر کے پس منظر میں لکھی ہیں، مولانا علوی بیروٹوی نے صحافی اور مورخ محمد عبیداللہ علوی کو بتایا تھا کہ ان مشاعروں سے پہلے میں " کار شاعری کو کار بے کاراں تصور کرتا تھا مگر روات کے مشاعروں میں مولانا ظفر علی خان، مولانا عبدالمجید سالک، مولانا غلام رسول مہر اور اس طرح کی دیگر ادبی ہستیوں کو دیکھا اور انہوں نے مجھے داد بھی دی تو مجھے اپنی اہمیت اور حیثیت کا احساس بھی ہوا، میں نے پھر عربی، فارسی اور کلاسیکل اردو اساتذہ کی شاعری کا باقاعدہ مطالعہ شروع کیا، علامہ اقبال کی شاعری سے میں 1950 کے بعد متعارف ہوا، قیام پاکستان سے قبل حفیظ جالندھری جب بھی مری آئے میں نے ان کو اپنا کلام دکھایا اور اصلاح بھی لی"انہوں نے مزید بتایا "لوگوں کی طرف سے بھی مجھے بڑی شخصیات کے کتبوں کے لیے کلام کی فرمائش کی جانے لگی اور میں ہر شخصیت کے قد کاٹھ اور اس کی قدر و قیمت کے مطابق ہر بار ایک نئی المیہ اور توصیفی نظم تخلیق کرتا"مولانا علوی بیروٹوی کی اس عرصہ میں شہرت دور دور تک پھیل گئی اور جب قائد اعظم محمد علی جناح کشمیر سے براستہ کوہالہ سرکل بکوٹ میں داخل ہوئے تو احرار تحریک کے سرگرم رکن ہونے کے باوجود مولانا پیر عتیق اللہ بکوٹی (صدر مسلم لیگ ایبٹ آباد) کی فہمائش پر قائد اعظم کا قصیدہ لکھا اور اسے قائد کی موجودگی میں پڑھا بھی، انہوں نے 14اگست 1947 کو ایجنسی گراؤنڈ مری میں بھی "صبح آزادی "کے نام سے بھی ایک نظم پڑھی جسے کم و بیش 10ہزار افراد نے سنا، اسی سال تحریک آزادی کشمیر میں بھی عملاً بھر پور حصہ لیا اور مجاہدین کو اپنی ولولہ انگیز نظموں اور ترانوں سے حرارت ایمانی کا جوش دیا۔ انہوں نے آخری سانس تک بھرپور زندگی بسر کی، ان کا ایک بڑا وسیع حلقہ ارادت بھی تھا تاہم انہیں اپنے چھوٹے بھائی اور فاضل دیوبند مولانا میاں محمد عبداللہ علوی اور جواں سال شادی شدہ بیٹے خورشید عالم علوی کی وفات نے بے بس کر کے فالج زدہ کر دیا اور اسی حالت میں انہوں نے جاں جان آفریں کے سپرد کی۔


قطب شاہی علوی کھوکھر    میاں محمد یعقوب علوی بیروٹوی    دیوال    ڈھرنال    اعوان پورہ    اللہ یار خان    یوسف جبریل    ڈھوک اعوان    ٹی سی ایس کورئیر    Awan and Other Tribes Population    سلطان بازید محمد    چھنی تاجہ ریحان    بیروٹ    کھودے    غلام مرتضٰی ملک شہید    حکیم احمد الدین    بھرپور    واصف علی واصف    خواجہ شمس الدین سیالوی    ابوالفضل کرم الدین دبیر    حافظ غلام احمد    حافظ محمد مقبول الرسول للہی    قاضی شمس الدین    حضرت سلطان باہو    بابر افتخار    دیگر مسلم قبائل    غلام نبی للہی    اولمپیئن ملک محمد نواز    میجر جنرل تجمل حسین ملک    مل اعوان    مکھڈ شریف    محمد حمید شاہد    عبدالستار علوی    خواجہ زین الدین    شور کوٹ    ملک منور خان نامزد نشان حیدر    جبی    غلام اللہ خان    محمد جمال الدین ملتانی    حفیظ ماہی    محمد یار فریدی    مرزا عبدالقادر بیدل    غازی سید سالار مسعود    خواجہ امیر احمد بسالوی    محمد اکرم نشان حیدر    سلطان غلام دستگیر فخر کشمیر    کندوال    گنگ اعوان    خادم حسین رضوی    احسان الحق قادری    گنگال اعوان    سید حامد سبزواری    ردھانی    ائیر مارشل نور خان    اعوان دوسروں کے نکتہ نظر سے    مرزا مظہر جان جاناں    تریڑ اعوان برادری    بھمب اعوان    یاسین ملک    بھون    سعد حسین رضوی    ملک میاں محمد    ملک المدرسین عطا محمد بندیالوی    دامن مہاڑ    قاضی سلطان محمود    قاضی نور عالم    تاریخ اعوان    حزیر اعوان    خواجہ فضل الدین کلیامی    بھاگوال    حافظ دوست محمد للہی    چاہ اگرال    ملک پور    اعوان شریف    بلال آباد    ڈیرۂ اعوان    نور سلطان القادری    سلطان ریاض الحسن    مجوکہ    میاں صاحب قصہ خوانی    ڈھوک بدہال    مرجان اعوان    ڈھوک بازا    راستی بی بی    انور بیگ اعوان    خواجہ احمد خان میروی    پنڈوال    شیر محمد اعوان    محمد علی مکھڈوی    مشعال ملک    اوچھالی    سیلواں    موڑہ گنگال    شیر شاہ اعوان وکٹوریہ کراس    اعوان کڑی    سلوئی شریف    غازی ممتاز قادری    ڈھوک گنگال    اعوان جینیاتی تھیوری        اعوان کلاں    میاں محمد جیون    گھلی اعوان    خواجہ شمس الدین سید پوری    محمد عبیداللہ علوی    احمد ندیم قاسمی    سولنگی اعوان